جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس اگلے ہفتے سے بحال کرنے کا فیصلہ
جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس اگلے ہفتے سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس متعلق آئی جی ایف سی میجرجنرل عابد لطیف خان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے بعد 82 چیک پوسٹس ہٹا دی گئی ہیں، ایجنسی میں صرف 8 چیک پوسٹیں رہ گئی ہیں، افغان سرحد پر30 کلومیٹرباڑلگا دی گئی ہے اورپاک افغان بارڈرپرباڑ لگانے کا کام جاری ہے۔آئی جی ایف سی ساتھ کا کہنا تھا کہ سرحد پاردہشتگردوں کی جانب سے خطرہ موجود ہے ، ایف سی کے مزید 14 ونگ بننے جا رہے ہیں جبکہ بارڈرپر21 قلعے تعمیرکرلی گئی ہیں۔