عمران خان کو صادق اور امین کہا گیا، اب انہیں چھوٹ دی جا رہی ہے۔ عابد شیر علی
احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کوصادق اور امین کہا گیا، اب انہیں چھوٹ دی جا رہی ہے. نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو روزانہ احتساب عدالت میں گھسیٹا جا رہا ہے.سندھ میں بھی سارے چوروں کو صادق اور امین ڈکلیئرکردیا گیا. پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے چوروں کو آج صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا.سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ فواد چودھری نے عائشہ گلہ لئی کی بہن کے بارے میں نا زیبا الفاظ کہے. عمران خان نے پوری پارلیمنٹ پرلعنت بھیجی، کیا پارلیمنٹ میں خواتین نہیں.عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ ریحام خان کی کتنی عزت کروائی.کیا ریحام خان کسی کی ماں بہن نہیں ہے.شیریں مزاری کو کس نے اختیار دیا کہ مردوں کےگریبان پکڑے۔