میاں صاحب کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، شہبازشریف اینڈسنزکرپشن پرائیوٹ لمیٹڈ چلارہےہیں, چئیرمین تحریک انصاف عمران خان
اے ٹی سی کے باہر کپتان کی توپوں کا رخ ایک بار پھر شریف برادران کی طرف رہا، بولے کہ نواز شریف کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے، میاں صاحب کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، انہیں ماہرنفسیات سے چیک کرانا چاہیے,عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر بھی تنقید جاری رکھی ،، انہیں ایک بار پھر ڈرامے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھوڑاساپریشربننےپرشہبازشریف بہت جلدی ڈرجاتےہیں، شہبازشریف اینڈسنزکرپشن پرائیوٹ لمیٹڈ چلارہےہیں۔۔ شہبازشریف نے56کمپنیاں بنارکھی ہیں,عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ مقدمے سے بریت پر خوش ہیں، پی ٹی آئی جب پاورمیں آئے گی توسیاسی لیڈروں کے خلاف قانون کےغلط استعمال کوختم کرے گی۔