دنیا کوپتہ ہے کہ کون لاڈ لہ ہے، ہم نےاتنےووٹ لینےہیں کہ نوازشریف کودوبارہ لاسکیں، وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری
سپریم کورٹ میں طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،طلال چودھری کے وکیل کی استدعا پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی،سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ دنیاکو پتہ ہےکہ کون لاڈلہ ہے،عمران خان نے پھراداروں پرالزام لگایا، لاڈلے دوہزار اٹھارہ کے بعد بھی اداروں پرالزام لگائیں گے،حکومت تونوازشریف کےپاؤں میں گرتی تھی، ہم نےاتنے ووٹ لینے ہیں کہ نوازشریف کودوبارہ لاسکیںطلال چودھری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کواسٹیٹس کوکیخلاف کھڑےہونےکی سزادی جارہی ہے،زرداری صاحب کےمنہ میں ریفرنس واپس لینےکی چوسنی ڈالی گئی ہے، انتخابات میں فرشتے پولنگ اسٹیشنزپرووٹ نہیں ڈال سکیں گے,طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ میں فرشتےنہیں عوام حکومت بنائیں گے،اہلی اورنااہلی کافیصلہ عوامی عدالت کریگی،ہم نےخواتین کی عملی عزت کرکے دکھائی،عمران خان بھی کرکے دکھائیں