سازشی بہروپیا ایس ایس پی تشدد کیس میں بھی بری ہو گیا، انوکھے لاڈلے کو کوٸی پوچھے یا نہ پوچھے ، انتخابات میں قوم ضرور پوچھے گی۔خواجہ سعد رفیق
ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت پر ردعمل دینے کیلئے وزیر ریلوے نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا،،، خواجہ سعد رفیق لکھتے ہیں کہ سازشی بہروپیا ایس ایس پی تشدد کیس میں بھی بری ہو گیا، انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے ایس ایس پی عصمت جونیجو کو دورانِ ڈیوٹی زخمی ھونے کے جُرم میں سزا سناٸی جائے،،، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا التوأ انتشار افراتفری اور داخلی جھگڑوں کی بنیاد بن سکتاہے، بغیر ثبوت و شواہد بہتان تراشی تحریک انصاف کا وطیرہ ہے، مستند جھوٹے اور بہروپیے عمران کے گرِد جمع ہیں، اللہ بونوں کے شر سے پاکستان کو محفوظ رکھے، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں شکست پر عمران ہوش و حواس کھو بیٹھے تھے، اپنی اصلاح کرنیکی بجائے شکست کا بوجھ عدلیہ افواج اور سیاسی مخالفین پر ڈالنا شرمناک ہے، عمران اینڈ کمپنی عدلیہ پر بھی بطور ادارہ 2013 کے انتخابات میں جانبداری اور دھاندلی کا بیہودہ الزام لگا چکے ہیں، عمران خان کو فوج کا نام لیکر جھوٹا الزام لگاتے ھوئے شرم نہیں آئی، انوکھے لاڈلے کو کوٸی پوچھے یا نہ پوچھے ، انتخابات میں قوم ضرور پوچھے گی۔ عمران خان انتخابات کے التوأ کی بات کر کے جمہوریت کی بنیادوں کو اور کھوکھلا نہ کریں، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار صرف اور صرف پاکستانی رائے دہندگان کو ہے۔