ایون فیلڈ ریفرنس: کسی گواہ نے نہیں کہا کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز کی بے نامی جائیداد کے اصل مالک نواز شریف ہیں, تفتیشی افسرعمران ڈوگر
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی ،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کے گواہ اور تفتیشی افسرعمران ڈوگر پر جرح مکمل کرلی،جرح پر گواہ عمران ڈوگر نے عدالت کوبتایا کہ جے آئی ٹی کے اکٹھے کئے گئے مواد پر عبوری ریفرنس فائل کیا،،، تفتیش کرنے کی اتھارٹی دی گئی تھی،جے آئی ٹی کے علاوہ ایف آئی اے سے کوئی اضافی مواد نہیں ملا، عمران ڈوگر نے مزید بتایا کہ واجد ضیاء سے یہ بھی نہیں پوچھا کہ فلوچارٹ کتنے لوگوں نے تیار کیا اور نہ فلو چارٹ ان کی موجودگی میں تیار ہوا،ریفرنس میں شامل تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے،ریفرنس کے کسی گواہ نے نہیں کہا کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز کی بے نامی جائیداد کے اصل مالک نواز شریف ہیں،کسی گواہ نے نہیں کہا کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز کی خریداری کے لیے ادائیگی نواز شریف نے کی،عدالت نے ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی،پیرکو امجد پرویز گواہ عمران ڈوگر پر جرح کریں گے