نوازشریف اورعمران خان دونوں کا مسئلہ اقتدار ہے، کیا یہ دہشت گردی کا خاتمہ ہے کہ مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں, بلاول بھٹو زرداری
کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ، نواز شریف کا مسئلہ عمران خان ، عمران خان کا مسئلہ نواز شریف اور دونوں کا مسئلہ اقتدار ہے، ہزارہ والوں کی لاشیں ان دونوں کا مسئلہ نہیں ہیں، سیاستدانوں کو اقتدار کے علاوہ کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے، انہوں نے کہا ، کیا یہ دہشت گردی کا خاتمہ ہے کہ مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں، ، لاپتہ افراد کی کون بات کرے گا، ،جن لوگوں کا کچھ گیا نہیں وہ کیا جانیں اپنوں کو کھونے کا احساس کیا ہوتا ہے، ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوگا تو ہم آواز اٹھاتے رہیں گے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہورہی ہے، اسلام آباد میں بیٹھ کر چھوٹے صوبوں کو کالونی سمجھنے والے جان لیں کہ یہ زیادتی ہے،،ہمیں تعلیم سے محروم رکھ کر ان پڑھ ہونے کا طعنہ دیتے ہو، بلوچستان کے نوجوانوں کے حقوق چھین کر وفاق کو مضبوط کیا گیا تو یہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوگی، وفاق کی مضبوطی کے نام پر صوبوں سے بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے ,بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ، آصف زرداری نے مسائل مسلط نہیں کیے پھر بھی بلوچستان سے معافی مانگی،، جمہوریت ہی بلوچستان کے مسائل کا اصل حل ہے