نوازشریف 1979 میں کونسلر کا الیکشن ہارے پھر خلائی مخلوق ان کواوپر لے کرآئی، انتخابات میں تاخیرقبول نہیں کریں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ کورگروپ نے انتیس اپریل کے کامیاب جلسے کے بعد کراچی اوروزیرستان میں بڑے پڑاؤکا فیصلہ کیا ہے۔ رمضان میں لاہور،کراچی، کوئٹہ اورکراچی میں عمران خان کے گیارہ نکات پرسیمینار کرائے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیرقبول نہیں کریں گے،،،نگران حکومت شفاف طریقے سے معرض وجود میں لائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں امیدواروں کی ابتک 2847 درخواستیں موصول ہوچکیں ہیں،امیدوروں کی ڈیمانڈ پرہم نے درخواستوں کی تاریخ تیرہ مئی تک بڑھا دی ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف 1979 میں کونسلر کا الیکشن ہارے پھر خلائی مخلوق ان کواوپر لے کرآئی،نوازشریف سے ذیادہ کوئی خلائی مخلوق کونہیں جانتا