حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے پُرعزم ہے:مرادسعید
مواصلات کے وزیرمرادسعیدنے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے بدعنوانی کامکمل خاتمہ کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت اداروں کومزیدمستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔