ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار ہوگا۔
رمضان المباک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار شام بعد نماز مغرب میٹ آفس کراچی میں منعقد ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوں گے، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔