یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی عوام اور حکومت سے اپیل
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام میرے شوہر کی رہائی کے لئے میری مدد کریں اور میری آواز بنے۔ذرا ئع کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں قا بض بھارتی سیکورٹی فورسز نے یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف چودہ دن تک بھوک ہڑتال کی۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی تنظیمیں، پاکستانی حکومت اور عوام میری مدد کرے۔ یاسین ملک کو جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ بیمار بھی ہیں۔