اسپیکر پنجاب اسمبلی کی لندن یاترا، شہباز سے ملاقات کا امکان نہیں۔ پرویز الٰہی
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی لندن پہنچ گئے جہاں انھوں نے شہباز شریف سے ملاقات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو سب کی سپورٹ حاصل ہے، افواہوں پر کان نہ دھریں، شہباز شریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس کے ذمہ دار شہباز شریف اور نواز شریف ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر قائم ہیں۔پرویز الہی نے کہا پنجاب اسمبلی میں 8 ماہ میں 16 بل پاس ہوئے جو تمام اسمبلیوں میں سب سے زیادہ ہیں۔