پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے جدید خطوط پراستوارکیاجائےگا:شیخ رشیداحمد
ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے جدید خطوط پراستوار کیاجائے گا ۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیاکہ ماضی میں ریلوے کو نظر اندا زکیاگیا اوراس پر ایک پائی بھی خرچ نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی طرف سے کیئے گئے اقدامات کے نتیجے میںمسافر ریل گاڑیوں کی آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں چار ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔شیخ رشید نے کہاکہ مال بردر ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں انہوں نے کہاکہ تیل کی رسد کیلئے پاک فضائیہ کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کئے جارہے ہیں۔