1083نئے کیسز،تعداد 20 ہزار 186 ہو گئی،مزید 22اموات
ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں اور 1083نئے کیسز رپورٹ ہونے سے تعداد 20186 تک پہنچ گئی جبکہ 22 مزید اموات سے تعداد 462 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20186 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 14134 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1083نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 7524 تک پہنچ گئی،سندھ میں 7465 کورونا وائرس کیسز،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 3129اور اسلام آباد میں 415ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان میں 1218گلگت بلتستان میں 364 کیسز رپورٹ ہوئے اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئی اموات سامنے آئیں جس کے بعد کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 462 تک پہنچ گئی،سندھ میں 130، پنجاب میں 124، کے پی کے میں 180،گلگت بلتستان میں 3،بلوچستان میں 21 اور وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس کے 4 مریض دم توڑ گئے۔تاہم ملک بھر میں اب تک 5590 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔