حکومت کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کی بحالی کیلئے موثر پالیسیوں پر عملدرآمد کرے گی:ہمایوں اختر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کی بحالی کیلئے موثر پالیسیوں پر عملدرآمد کرے گی۔انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے عوام کیلئے بڑے امدادی پیکیجز کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف نئے پیکیجز شروع کررہی ہے بلکہ ان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے رہی ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حکومت لاک ڈاون سے متاثرہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور محنت کشوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔