اقتصادی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتصادی صورتحال اور عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر آئندہ دنوں میں لاک ڈاون میں بتدریج نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام شعبوں کیلئے حفاظتی اقدامات کی بنیاد پر قواعدوضوابط تیار کئے گئے ہیں اور منتخب نمائندوں کو ان پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کوروناوائرس سے درپیش مسئلے کے پیش نظر لوگوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ مشکل صورتحال کے باوجود حکومت نے ساڑھے بارہ کھرب روپے مالیت کا اقتصادی پیکیج دیا۔