ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو رواں ہفتے فعال کر دیا جائے گا، عثمان ڈار
نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بہترین قومی مفاد میں کام کرے گی۔ انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورس کے رضاکاروں کو رواں ہفتے فعال کر دیا جائے گا اور انہیں ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار ضلعی اور تحصیل کی سطح پر امدادی خدمات انجام دیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر معاشرے کے مختلف طبقوں کے افراد ٹائیگر فورس میں شامل ہوئے ہیں۔