حکومت نے آزمائش کی اس گھڑی میں لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا،عثمان بزدار

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے آزمائش کی اس گھڑی میں لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے پیر کے روز لاہور میں ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کیلئے کوروناوائرس پر سیاست کررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صرف اپنے مفادات کیلئے کام کرتی ہیں۔