وزیراعظم کا اہم اجلاس آج طلب ، چاروں صوبوں کے ارکان اسمبلی شریک
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس جاری ہے۔ پنجاب، خیبرپختوانخواہ، سندھ، بلوچستان سے ارکان اسمبلی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔ سندھ سے پی ٹی آئی ارکان گورنر ہاوس کراچی میں شریک ہیں۔ پنجاب، کے پی کے، بلوچستان ارکان کیلئے متعلقہ کمشنر آفسز میں انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ کابینہ وزراء اور اسلام آباد سے ارکان قومی اسمبلی وزیر اعظم ہاوس سے شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کورونا صورتحال سے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔ ارکان اسمبلی کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ ملکی معاشی استحکام اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کے تحفظات سنیں گے۔ حکومتی ریلیف پیکجز، ٹائیگر فورس سے متعلق بریفنگ ہو گی۔