افغانستان،طالبان کے حملے میں 20فوجی ہلاک
افغانستان میں آج مغربی صوبے فرح میں افغان فوج پر طالبان کے حملے میں بیس فوجی ہلاک ہو گئے۔طالبان نے Balablok ضلع میں ایک فوجی چوکی تک ایک سرنگ کھودی اور اسے دھماکے سے اڑا دیا۔فرح کے گورنر تاج محمد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج نے حملے کا جواب دیا جس کے نتیجے میں طالبان دس حملہ آوروں کی لاشوں اور زخمیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔