پی ایس ایل 6: لیگ کے بقیہ میچز سے متعلق آئندہ چند روز میں فیصلہ کئے جانے کا امکان
لاہور: سندھ میں کرونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سپر لیگ کےانعقاد کے لئے آئندہ چند روز انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں، پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں شروع ہونےہیں۔ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پی سی بی حکام کے لیے پریشان کن ہے، جس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے لیے پاکستان میں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق آئندہ چند روز انتہائی اہمیت کے حامل ہوگئے ہیں، بورڈ حکام نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیےکئی آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔