صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس، ہسپتالوں کیلئے آکسیجن جنریٹرز کی خریداری پر غور
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس، ہسپتالوں کیلئے آکسیجن جنریٹرز کی خریداری پر غور، چیف سیکرٹری پنجاب،اعلیٰ سول و عسکری حکام کی اجلاس میں شرکت،اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد،ویکسی نیشن، کورونا مریضوں کیلئے طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی،وباء پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے اضافہ کے بعد ایکسپو سینٹر میں ایچ ڈی یو بیڈز بیک اپ کے طور پر فعال کر دیئے گئے ہیں، نجی ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے بھی بیڈز مختص کر دیئے گئے ہیں،این سی او سی کی ہدایت کے مطابق صوبہ میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ نئے ویکسی نیشن سینٹرز کے قیام کے سلسلے میں موزوں جگہ کا انتخاب کیا جائے،نئے ویکسی نیشن سینٹرز میں اضافہ کیساتھ ساتھ انتظامات کو بھی مزید بہتر بنایا جائے،عید سے قبل مارکیٹوں کی بندش کے اوقات اور دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔