عید الفطرکا دوسرادن:لاہورمیں پولیس ہائی الرٹ

عید الفطر کے دوسرے روز لاہور پولیس ہائی الرٹ ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی جانب سے پارکس اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پارکوں اور تفریحی مقامات پر آنے والے شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے۔ سی سی پی او نے کہا کہ پارکس، تفریحی مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سمیت 1000 سے زائد اہکار تعینات ہیں، ہلڑ بازی، ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لئے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ خصوصی انسدادی ٹیمیں عید تعطیلات میں پتنگ بازی کے خونی کھیل کا تدارک بھی یقینی بنائیں۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں پارکوں، تفریحی مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں اور ہلڑ بازی،خواتین سے بدتمیزی، ہوئی فائرنگ، ون ویلنگ پر فوری گرفتاری عمل میں لائیں۔