چینی وزیرخارجہ جمعہ سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
چینی وزیرخارجہ چن گانگ وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جمعے کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، وہ پانچ اور چھ مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے۔چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں۔اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوں گے جس میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی اُمور پر تبادلہ خیال ہوگا۔دونوں فریق موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار مدت کی توثیق کریں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔