ملک بھر میں کورونا وائرس کے 20 نئے کیسز رپورٹ,8 مریضوں کی حالت تشویش ناک

May 04, 2023 | 14:20

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعرات کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3ہزار187 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے20 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.63فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے 254 ٹیسٹوں میں سے5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.97 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 217ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ٹیسٹ مثبت آئے اور ہاں پر شرح2.30فیصد رہی۔

مزیدخبریں