ایس سی او اجلاس کیلئے بھارت میں موجود بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے اجلاس کے لیے بھارت میں موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے گوا پہنچنے پر اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستانی وفد کی قیادت کرنا میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے وزراء خارجہ کی کونسل کا اجلاس کامیاب رہے گا۔ ۔