الجزیرہ کی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔پہلگام میں ہونے والے مبینہ دہشت گرد حملے کو "فالس فلیگ آپریشن" قرار دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بی جے پی کا سیاسی ڈرامہ تھا، جس کا مقصد انتخابات سے پہلے کشیدگی کو بڑھانا اور قوم پرستی کے بیانیے کو تقویت دینا ہے۔الجزیرہ کے مطابق کشمیر میں بی جے پی کی پالیسی آمریت پر مبنی ہے۔ ہزاروں مکانات بغیر کسی تحقیق کےمنہدم کر دیے گئے، اور پندرہ سو سے زائد بے گناہ کشمیری بغیر کسی الزام کے قید کر دیے گئے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ نیا سیکیورٹی نیٹ ورک دراصل کشمیری عوام کو خوفزدہ کرنے کا ہتھیار بن چکا ہے۔ میڈیا پر سخت سنسرشپ ہے، اور زمینی حقائق کو چھپانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔الجزیرہ کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے بی جے پی جنگی جنون کو ہوا دے رہی ہے، اور سیاسی مخالفین کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔رپورٹ کے آخر میں عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اگر دنیا خاموش رہی، تو کشمیر کا بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔کشمیر میں جمہوریت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے، وہ دنیا کے سامنے آنا اب ضروری ہے۔
کیا عالمی ضمیر جاگے گا؟ یا یہ ظلم اسی طرح جاری رہے گا؟
الجزیرہ کی چشم کشا رپورٹ: بی جے پی کا فالس فلیگ آپریشن بے نقاب!
May 04, 2025 | 16:14