پاکستان کرکٹ بورڈ نےمیچ فکسنگ سے متعلق عدم آگاہی کےحوالےسےمحمد عامرکابیان مستردکردیا

پی سی بی کی جانب سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہاگیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں اینٹی کرپشن سے متعلق واضح شق موجود تھی،محمد عامرنے سینٹرل کنٹریکٹ پردستخط بھی کئے تھے،پی سی بی کےبیان کےمطابق اینٹی کرپشن سے متعلق قواعدکااردوترجمعہ بھی تھا،پی سی بی کے مطابق دورہ انگلینڈ سے پہلے تمام کھلاڑیوں کواینٹی کرپشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی تھی واضح رہے کہ محمد عامرنے گزشتہ روزپی سی بی پرالزام عائد کیاتھا کہ بورڈ نے اسے اینٹی کرپشن اورمیچ فکسنگ سے متعلق کچھ بھی آگاہ نہیں کیاتھا