لاہورمیں ڈینگی کےباعث مزید دوخواتین جاں بحق. ایک سوڈاکٹروں اورنرسوں کوڈینگی کی ٹریننگ کیلئےتھائی لینڈ بھیجاجارہاہے۔ شہبازشریف

ملک بھرمیں ڈینگی بخارکےباعث ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے آج لاہور کےمیوہسپتال میں سبزہ زارکی بتیس سالہ سمیرا جبکہ سروسز ہسپتال میں شادباغ کی رہائشی مسزاشفاق دم توڑ گئیں ۔دوسری جانب فیصل آباد میں ڈینگی کےدس نئےمریضوں سامنےآئے ہیں جبکہ ملتان کےنشترہسپتال میں سات نئےمریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔ ادھر لاہورمیں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہاہےکہ عیدکی چھٹیوں کے دوران صوبےبھرمیں کنسلٹنٹس اورڈاکٹرزمریضوں کی دیکھ بھال کےلئےہسپتالوں میں موجود رہیں گےاور ڈاکٹروں کی موجودگی کاجائزہ لینے کیلئےوہ خود اور منتخب نمائندے ہسپتالوں کےدورےکریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کوبطورمضمون نصاب میں شامل کیا جائےاوراس مقصد کیلئےعالمی ادارہ صحت،انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اورسری لنکن ماہرین سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نےمنتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں ڈینگی آگہی سیمینارزمیں بھرپورشرکت یقینی بنائیں۔اس موقع پرکمشنراورمختلف محکموں کےسیکرٹریوں نےڈینگی کے تدارک اوراس سےآگہی کےلئےکیےگئےاقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔