وکلاء کی جانب سے پانچ ساتھیوںپر مقدمہ درج کروانے کے خلاف لاہور میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث تمام سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز بند ۔

لاہورکے شیخ زید ہسپتال میں ایک ہفتہ قبل اعجاز رفیق کھوکھر نامی مریض کی ہلاکت کے بعد اس کے وکلا لواحقین نے ہسپتال میں احتجاج کیا اور بعد ازاں پانچ ڈاکٹرز کے خلاف دفعہ تین سو دوکے تحت مقدمہ درج کرادیا۔ اس اقدام کے خلاف شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پہلےعلامتی ہڑتال کی جبکہ آج لاہور کے تمام ہسپتالوں میں مکمل طور پر کام بند کررکھا ہے۔ ہسپتالوں میں آؤٹ ڈورز بند ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ہڑتالی ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ مقدمات ختم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا اوراگراڑتالیس گھنٹوں میں مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ایمرجنسی وارڈ بھی بند کردیئے جائیں گےاور احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب تک پھیلا دیا جائے گا۔