وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی والدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ان کے بیٹے کو امریکہ کے حوالے کیا گیا تو اسے قتل کردیا جائے گا۔
میلبورن میں آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کرسٹینا اسانج کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو سویڈش حکومت کے حوالے کیا جارہا ہےجہاں سے انہیں امریکہ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔اگر ایسا ہوا تو امریکہ جولین کو انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کرسکتا ہے۔انہوں نے برطانوی حکومت سےمطالبہ کیا کہ وہ جولین اسانج کے کی حوالگی سے پہلے سویڈن سے اس بات کی تحریری ضمانت لے انہیں امریکہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔سویڈش خاتون پر جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار وکی لیکس کے بانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے عدالت نےانہیں سویڈن کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔