جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم سکائی فال نومبردوہزار بارہ میں امریکا کے سینماؤں کی زینت بنے گی
سکائی فال بانڈ سیریز کی تئیسویں فلم ہوگی ۔فلم کے ہدایت کار سام مینڈیز نے لندن میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ فلم میں بانڈ سیریز کا تمام مصالحہ شامل ہوگاجس میں ایکشن ، رومانس اور تھرل شامل ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ڈینیل کریگ جیمزبانڈ جبکہ اداکارہ جوڈی ڈنچ لیڈی بانڈ کے روپ میںجلوہ گر ہوں گی ۔ یہ فلم نو نومبر دو ہزار بارہ کوامریکا میں ریلیز کی جائے گی۔