شہبازشریف نے میٹرو بس پروجیکٹ کا دورہ کیا اور کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔
لاہور میں میٹرو بس منصوبے کے دورے کے موقع پر وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ کا یہ عظیم الشان منصوبہ جلد مکمل کرلیاجائے گا اور لوگوں کو درپیش وقتی تکلیف جلد مستقل خوشی میں بدل جائےگی۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ میٹروبس پروجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے جس کے بعد غریب لوگوں کو اشرافیہ سے بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر آئیں گی جبکہ عوام پہلے چار ہفتے میٹروبس میں مفت سفر کرسکیں گے۔ وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میٹروبس منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔