استور : وقفے وقفے سے بارش اور برف باری،کئی مقامات پرزمینی رابطہ منقطع
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں تین روز سے وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، کئی مقامات پرزمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ جلانے کے لئے لکڑی بھی نایاب ہوگئی ہے۔آزادکشمیر کے ضلع باغ کے پہاڑی علاقوں میں برفباری،اسلام آباد اور راول پنڈی میں رات گئے بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ،لاہور میں بھی بونداباندی سے موسم خوشگوارہوگیا ہے،شہریوں نے گرم ملبوسات کی خریداری کے لئے لنڈے بازار کا رخ کرلیا۔گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے کئی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،استورمیں ٹھنڈ بڑھنے کے ساتھ جلانے کی لکڑی نایاب ہوگئی ہے۔خیبرپخونخوا،پنجاب اور بلوچستان کے بیشترشہروں میں بھی موسم سرد ہے،سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم صاف اور خشک ہے۔، نکیال آزادکشمیر میں گزشتہ دو روز سے بارش ہورہی ہے، باغ آزادکمشیر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔خبیرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسم سرد ہوگیا ہے، چکوال اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری سے سردی بڑھ گئی ہے، قلات سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں، سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم صاف اور خشک ہے۔لاہور میں موسم نے کروٹ کیا لی شہریوں کی بڑی تعداد نے گرم ملبوسات خریدنے کیلئے لنڈے بازار کا رخ کرلیا، شہری اپنی ضرورت کے مطابق سردی سے بچنے کیلئے ملبوسات خریدرہے ہیں۔ہلکی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواوں نے موسم سرما کی آمد کی دستک دی ہے، غریب اور متوسط طبقے کو ٹھنڈ سے بچنے کیلئے گرم کپڑے خریدنے کی فکر ہے، ایسے میں سفید پوشوں کے لیے اگر کوئی جگہ ہے تو صرف لنڈا بازار، جہاں کوٹ پینٹ، سوئٹرز اور دیگر پہناوے سستے اور باآسانی مل جاتے ہیں۔سفید پوش فیملیز کا کہنا ہے کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کے باعث وہ لنڈے کے کپڑے خریدنے پر مجبور ہیں.