ڈی پی او ٹوبہ کاتھانہ صدر، سٹی ٹوبہ، چوکی الہڑ اور سی آئی اے سٹاف کا وزٹ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ صدر ٹوبہ،تھانہ سٹی ٹوبہ، چوکی الہڑ اور نئے قائم ھونے والے سی آئی اے سٹاف کا وزٹ کیااپنے وزٹ کے دوران انہوں نے مقدمات کا ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ مال مقدمات و تھانہ جات کی صفائی کو چیک کیا، ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ، صدر ٹوبہ کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان عدالت داخل کروانے کا حکم دیا اور تھانہ میں آنے والے ھر شھری سے بلا تفریق خو ش اخلاقی سے پیش آنے اور میرٹ پر تفتیش کرنے کرنے کی ھدائت کیڈی پی او نے نئے قائم کئے جانے والے سی آئی اے سٹاف کے انچارج اور عملہ کو دوران وزٹ انکی ڈیوٹی بارے ھدایات جاری کیں