ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، ثالہ باری اور برفباری سے سردی کی لہر دوڑ گئی
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، ثالہ باری اور برفباری سے سردی کی لہر دوڑ گئیملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، ثالہ باری اور برفباری سے سردی کی لہر دوڑ ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش، ژالہ باری، برفباری اور ٹھندی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں نے رُخ کرلیا ہے جب کہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ لاہور میں درجہ حرارت 16 سے 21 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپخونخوا اور بلوچستان کے بھی مختلف شہروں میں بھی موسم سرد ہوگیا ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تاہم بارش اور برفباری کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔بالائی علاقے استور میں بھی برفباری کے باعث کئی مقامات پرزمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے تاہم سردی میں اضافے کے باعث علاقے میں جلانے کے لیے لکڑیاں بھی نایاب ہوگئیں ہیں۔آزاد کشمیر میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ نکیال آزادکشمیر میں گزشتہ دو روز سے بارش جاری ہے۔چلاس میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین روز سے بند شاہراہ قراقرم چھوٹی ٹرانسپورٹ کے لئے کھول دی گئی ہے جب کہ چکوال اور گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔