کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک عبداللہ کے بھائی کا مقابلہ جعلی ہونے کا الزام

عبداللہ کے بھائی معید کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی عمر 60 سال ا ور وزن 180 کلو سے زائد تھا بھائی دودھ لینے گیا تھا، بعد میں مقابلے کی اطلاع ملیان کا کہنا تھا کہ وہ صحیح طرح چل بھی نہیں سکتا تھا نہ موٹر سائیکل چلا سکتا تھا اسے ڈکیت بنا کر جعلی مقابلے میں ماردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ کے جرائم کی تفصیلات ریکارڈ آفس سے حاصل کرلیا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم 31 اکتوبر کو ملزم دو ساتھیوں کے ساتھ لوٹ مار کررہا تھا،جن افراد کو لوٹا جارہا تھا ان کا سامان بھی ملزم سے برآمد ہوا۔جب کہ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ساوتھ اور ایس ایس پی سٹی سے علیحدہ علیحدہ رپورٹ بھی طلب کرلیں ہیں۔