قومی کرکٹر یاسر شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی والدہ کے پی کے صوابی میں انتقال کر گئی ہیں۔نماز جنازہ آج دن 2بجے صوابی میں اداکی جائے گی۔خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کا شمار پاکستان کے بہترین سپن باﺅلرز میں ہوتا ہے، لوگ اکثر انہیں شین وارن کے بعد دوسرا بڑا سپنر مانتے ہیں۔