مولانا سمیع الحق کے سیاسی جانشین کے انتخاب کیلئے پارٹی کی شوریٰ کا اجلاس
نوشہرہ: جمعیت علماء اسلام (س) کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس اکوڑہ خٹک میں شروع ہوگیا جس میں مولانا سمیع الحق کے سیاسی جانشین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شہید مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کو قائم مقام امیر بنانے پر غور کیا جارہا ہے جن کی دستار بندی کل ہوگی۔ پارٹی کی مرکزی شوریٰ میں شامل رہنما مولانا سمیع الحق کے سیاسی جانشین کے نام کا اعلان مشاورت کے بعد کریں گے۔ یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام (ن) کے امیر مولانا سمیع الحق کو 2 اکتوبر کو اسلام آباد میں ان کی اپنی رہائش گاہ میں چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا۔