ٹرک کی ٹکر سے3لڑکیوں سمیت 4 افرادہلاک،ایک لڑکی زخمی

امریکی ریاست وسکونسن میں ٹرک کی ٹکرسے3لڑکیاں اور ایک خاتون ہلاک ہوگئیں جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا بعد میں خود گرفتاری دے دی۔وسکونسن کے مغربی علاقے میں پک اپ ٹرک سڑک سے اتر کر کچے راستے پرچلا گیا اور وہاں موجود گرل اسکائوٹس کے گروپ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو لڑکیاں اور ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ تیسری لڑکی ہسپتال میں جاکر دم توڑ گئی ، زخمی ہونے والی چوتھی لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور پرقتل کے چار الزامات عائد کئے جائیں گے،حادثے کی وجہ فوری سامنے نہیں آسکی۔