چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہسپتال میں انجیو پلاسٹی، بند شریان کھول دی گئی
چیف جسٹس ثاقب نثار آج طبی معائنے کیلئے ادارہ برائے امراض قلب راولپنڈی آئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انجیو پلاسٹی کے بعد بند شریان کھول دی تاہم انھیں ہسپتال داخل کر لیا گیا ہے جہاں سکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس اہلخانہ کےہمراہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا، ماہرین قلب کی ٹیم نے ان کی انجیو پلاسٹی کے بعد بند شریان کھول دی جس کے بعد ان کو وی وی آئی پی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔