مولانا سمیع الحق مرحوم کی فاتحہ خوانی کے لیےسپیکر قومی اسمبلی اور وزیردفاع کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد ۔
تفصلات کے مطابق مولانا سمیع الحق مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کے سلسلے میں دوسرے روز بھی اکوڑہ خٹک کے مدرسہ حقانیہ میں صوبہ بھر کے ممتاز علمائے دین اور ان کے شاگردوں کی بڑی تعداد کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ۔سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر وزیردفاع پرویزخٹک قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاو نے مولانا مرحوم کی موت کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا۔مولانا سمیع الحق شہید کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کے لیئے وفاقی و صوبائی وزرا کے علاوہ کئی جماعتوں کے وفود بھی آئے۔