تیسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ -
دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں قومی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ٹاس کے موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ وہ بالکل تھکاوٹ محسوس نہیں کررہے اور مکمل تندرست ہیں جب کہ کیوی کپتان نے کہا کہ کھلاڑی امارات کی کنڈیشن سے واقف ہوچکے ہیں امید ہے آج کا نتیجہ مختلف ہوگا۔