ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کی 700 ایکڑ زرعی اراضی پر قبضے کی کوشش
بدین میں سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی 700 ایکڑ زرعی اراضی پر سینکڑوں مسلح افراد کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کاشتکاروں اور مسلح افراد کے درمیان تصادم کے دوران متعدد کاشتکار زخمی بھی ہوگئے۔ الصبح درجنوں گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے ٹنڈو باگو کے قریب ذوالفقار مرزا کی زمین پر قبضہ شروع کیا۔ ذوالفقار مرزا نے زمین پر قبضے کا الزام حکومت سندھ پر عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بشارت زرداری کے ذریعے قبضہ کیا گیا ہے۔ معاملے میں خون ریزی کا خطرہ بھی ہے۔ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے صاحب زادے حسین مرزا کا کہنا کہ یہ زمین ہمارے اثاثہ جات میں بھی ڈکلیئرڈ ہے، کوئی خونریزی ہوئی تو ذمہ دار حکومت سندھ ہوگی۔ یہ کس طرح کی لاقانونیت ہے کہ کسی کے بھی گھر اور زمین پر قبضہ کیا جائے؟ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، یہ بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے