آج انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کروں گا،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ آج طلباء کیلئے احساس پروگرام کا آغاز کر رہا ہوں احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ طلباء کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے.ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 4 سال میں 2 لاکھ نوجوانوں کو اسکالرشپ دی جائیں گی،اسکالرشپ پروگرام میں پچاس فیصد حصہ خواتین کے لیے رکھا گیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہرسال 50 ہزارنوجوانوں کواسکالرشپ دی جائیں گی۔