پاک بحریہ کا سمندری تحقیق کی طرف ایک اہم قدم, جدید ترین سروے جہاز کی ملکی بحری بیڑے میں شامل
پاک بحریہ نے سمندری تحقیق اور محفوظ جہاز رانی کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف ایک اہم قدم اْٹھایا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوست ملک چین میں پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ جدید ترین سروے جہاز نے ملکی بحری بیڑے میں شمولیت اختیار کی ہے۔نئے سروے شپ 'بحر مساح' کی کمشننگ کراچی میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔پاک بحریہ کے ترجمان کا بتانا ہے کہ سروے کے جدید آلات سے لیس یہ تحقیقی جہاز ملکی سمندری حدود میں قدرتی ذخائر کی تلاش میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر نیول چیف کا کہنا ہے کہ 'بحر مساح' کی کمشننگ جدید ہائڈرو گرافی کے میدان میں پاک بحریہ کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ سرویشپ پاک بحریہ کی ا?پریشنل ضروریات کی تکمیل اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔نیول چیف ظفر محمود عباسی نے کہا کہ سروے شپ کی بدولت پاکستان دوست ممالک کوہائڈروگرافی کے میدان میں معاونت فراہم کر سکے گا۔ سول اور دفاعی شعبہ جات میں باہمی تعاون پاکستان اور چین کے مابین بہترین تعلقات کا عکاس ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی جبر کی مذمت کی اور ا?خری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس کے علاوہ نیول چیف نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور معیاری کام پر داجن شپ یارڈ چین کے عملے کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔