امریکی صدارتی انتخابات : مختلف ریاستوں کے نتائج، بائیڈن ٹرمپ سے آگے
واشنگٹن : امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات میں اب تک جوبائیڈن کی پوزیشن ٹرمپ سے بہتر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نےمجموعی طور پر 227 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے، جبکہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے204الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔