سعودی عرب: سونے کی قیمتیں، عوام کیلئے بڑی خوش خبری کی امید

مملکت میں سونے کی قیمت عالمی منڈی میں دو ہزار ڈالر تک پہنچ جائے تو اس کا براہ راست اثر سونے کی قیمتوں پر پڑے گا اور نرخ کم ہوجائیں گے، لیکن اس کے علاوہ چند عوامل کی وجہ سے بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سونے کی قیمت پٹرول سے بھی منسلک ہے، ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اگر سونے کی قیمت کم ہو تو پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سونے کے نرخ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیوں کہ سونے کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، اگر کاروباری افراد کا رحجان آرامکو کے شیئر خریدنے کی جانب ہو اور ایسے میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ بھی ہو رہا ہو، تو سونے کی قیمت کم ہو جاتی ہے۔