الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جیتنا آسان ہے لیکن ہارنا کبھی آسان نہیں ہوتا، الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، اپنی کامیابی کا اعلان آج کروں گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بڑی کامیابی کا اعلان آج کروں گا، ہماری کامیابی یقینی ہے لیکن الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔