سعودی عرب میں بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر
ریاض: سعودی بینکوں کی ابلاغی کمیٹی نے بینک ہولڈرز کو مالیاتی فراڈ کے حوالے سے خبردار کردیا اور صارفین کو خصوصی مشورے بھی دیے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے بینکوں کی ابلاغی کمیٹی نے بینک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہمارے خصوصی مشوروں پر عمل کرتے ہوئے خود کو مالیاتی فراڈ کا شکار ہونے سے بچائیں۔ ابلاغی کمیٹی کے ترجمان کے مطابق اشیا کی خریداری کے بعد بل ادا کرنے کے لیے اپنا بینک کارڈ دکاندار کو نہ دیں بلکہ یہ عمل خود ہی کریں کیوں کہ مالیاتی فراڈ کا یہ ذریعہ بن سکتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دکان دار اگر خود بل کی کٹوتی کرتے تو اسے صارفین کی بنیادی معلومات مل جاتی ہیں، اسی غلطی سے مالیاتی فراڈ کا دروازہ کھل جاتا ہے۔